تاجروں کا چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا مطالبہ

image

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کراچی کے جوڑیا ہول سیل مارکیٹ کے تاجروں نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ حکومت تین ماہ کے لیے چینی کی ایکسپورٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کرے، کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم مارچ کے ایڈوانس سودے میں بھی سٹہ بازی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

عبدالرؤف ابراہیم نے کہا کہ چینی کے مارچ کے ایڈوانس سودے 152 روپے فی کلوتک پہنچ گئے، جبکہ ریٹیل کی سطح پر چینی کی قیمتیں مکمل طور پر بے لگام ہوگئی ہے، چینی 160روپے فی کلوتک فروخت جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہ رمضان میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اندیشہ ہے، ملک بھر میں چینی کی ماہانہ کھپت ساڑھے پانچ لاکھ ٹن ہے، ماہ رمضان میں یہ کھپت دگنی 10لاکھ ٹن پہنچ جاتی ہے۔عبدالرؤف ابراہیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دسمبر سے چینی کی قیمتوں میں 26 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے، گزشتہ سال بھی منافع خوروں نے چینی کی قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی تھی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ چینی کی ایکسپورٹ جاری رہی تو ماہ مضان میں چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی چینی کی قیمت 5 روپے اضافے سے 145 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.