وفاقی بجٹ 26-2025 کے خلاف کراچی چیمبر کا شہر بھر میں بھرپور احتجاج، ایف بی آر کو دیے گئے پولیسنگ اختیارات کے خلاف شہر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کردیے گئے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور کاروباری برادری نے وفاقی بجٹ 26ـ- 2025 کے متنازع سیکشن 37 AA کے خلاف متحد ہو کر شہر بھر میں احتجاجی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
احتجاجی بینرز KCCI ہیڈ کوارٹر، 7صنعتی زونز، فیڈریشن ہاؤس، انکم ٹیکس بلڈنگ، کراچی پریس کلب اور اہم تجارتی مراکز پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔
یہ بینرز ایف بی آر کو دیے گئے غیر معمولی اور بلا جواز پولیسنگ اختیارات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پیغام واضح ہے: کاروباری برادری چُپ نہیں بیٹھے گی!