بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

image

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکےگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکےگا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کےطلبہ لے سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جب کہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک روزگار پر جانے والوں کو ٹریننگ، ویزا اور سفری اخراجات کے لیے 10 لاکھ روپےقرض دیا جائے، قرض کا دورانیہ 5 سال اور بینک ریٹ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگا جب کہ قرض کی فراہمی 21 سے 45 سال تک کی افرادی قوت کے لیے ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.