سونے کی قیمت میں مسلسل کئی دن سے اضافے کے بعد آج ملک میں 5300 روپے کا بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ سے چند سو روپے کم رہ گئی ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایش نے بتایا کہ حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا دام 53 ڈالر اضافے سے 2863 ڈالر فی اونس ہے۔