موجود حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی 

image

سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجود حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ اپوزیشن کی ایک سوچ ہو۔

ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل کی میٹنگ ملکی معاملات پر بات چیت کیلئے تھی،اپوزیشن کا متفقہ سوچ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کی باتیں ہوئیں، کل یہ بات بھی کہ سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے، ملکی معاملات پر کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے۔

ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں ، پھر کسی اور کے ، صدر آصف زرداری

کسی جماعت کی مشکلات حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے ہیں تو وہ ان سے بات کرسکتی ہے، کسی کے مسائل ہیں تو وہ بھی اس ٹیبل پرآ سکتے ہیں،تحریک انصاف کے مسائل بھی قانون کی حکمرانی کے ایجنڈے میں آتے ہیں۔

اگر پی ٹی آئی سڑک پر آنا چاہتی ہے تو اگلی میٹنگ میں لائحہ عمل لے آئیں، سڑک پر آنا تو آخری عمل ہوتا ہے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔

پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ڈیمانڈ رکھ دیں ، ایسے مذاکرات نہیں ہوتے، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا، ملکی معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی، ملک میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں ہو رہے۔

سیاست میں ایک دوسرے کی بات ماننا پڑتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی مصنوعی مینڈیٹ سے حکومت میں آئے تھے ایک ایجنڈے پر سب بیٹھیں جو ملک کو ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.