نجکاری عمل میں تعطل ناقابل قبول ، نقصان کرنیوالے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دونگا ، شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی نجکاری حکومت کے اُڑان پاکستان اقدام کا حصہ ہے ، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔

سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل اور اس کی نگرانی کے حوالے سے ٹاسک مینجمنٹ سسٹم پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نجکاری کے عمل کی خود نگرانی کر رہا ہوں ، کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کروں گا۔

دہشتگردی کو کچلنے کیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہو گا، شہباز شریف

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متعین کردہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر تیز کیا جائے۔ نجکاری کے عمل میں قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اچھی شہرت کے وکلا کی خدمات لی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ پاکستانی عوام کے قیمتی وسائل کا نقصان کرنے والے اداروں میں مزید زیاں کی اجازت نہیں دوں گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.