تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

image

محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز 14 فروری بروز جمعہ کو بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.