یہ دوپٹہ میری ساس کا ہے اور۔۔ ماورا نے شادی کے جوڑے اور زیور کے متعلق کیا خاص بات بتائی؟

image

ماورا حسین نے اپنی شادی کے جوڑے اور زیور کی خاصیت بتا دی: 'میں اپنی نئی زندگی میں رانوز ہیئر لومز کا یہ چمکدار جوڑا پہن کر داخل ہو رہی ہوں'

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کی تقریب کی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ماورا نے اپنی تصاویر کے ساتھ ایک خوبصورت پیغام لکھا۔

انہوں نے لکھا، "میں اپنی نئی زندگی میں رانوز ہیئر لومز کا یہ چمکدار جوڑا پہن کر داخل ہو رہی ہوں۔" اس کے بعد انہوں نے اس جوڑے کی خاصیت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی، "رانو آنٹی اور جہاں نور آپ دونوں کا یہ جوڑا تیار کر کے میرے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے پر بہت بہت شکریہ۔"

ماورا حسین نے مزید بتایا کہ اس جوڑے کے ساتھ جو دوپٹہ تھا وہ ان کی ساس کا تھا جو انہوں نے اپنی شادی پر پہنا تھا، اور جو زیور وہ پہن رہی تھیں وہ ان کی ساس کے دادا کی دادی کا تھا، جو نصف صدی سے زیادہ پہلے اپنی شادی پر پہنا تھا۔

اداکارہ نے اس خوبصورت جوڑے اور اس کے ڈیزائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ اس جوڑے کو اس سے بہتر انداز میں اور اس طرح ڈیزائن نہیں کیا جا سکتا تھا جیسا کہ رانو نے کیا! الحمدللّٰہ۔"

ماورا کی سادگی اور شوہر کے خاندان کے لیے عزت دینے کا انداز سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ ان کی دلکش تصاویر اور اس محبت بھری پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے شمار تعریفوں کا سامنا ہے، اور ہر کسی نے اس پیار بھری اور مہذب طریقے کو سراہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.