اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پروفاقی حکومت نے آج 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کررکھا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر ملک بھر میں آج سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، بلوچستان حکومت کا بھی آج سوگ کا اعلان کردیا۔
پرنس کریم آغا خان کا انتقال ، حکومت کا کل یوم سوگ منانے کا اعلان
حکومت بلوچستان کا اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو پرتگال میں انتقال کر گئے تھے، ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوارکو مصر کے شہراسوان میں کی جائے گی۔
پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936 کو جنیوا میں پیدا ہوئے تھے، انہیں پاکستان کیلئے مثالی خدمات پرنشان پاکستان اور نشان امتیازسے نوازا گیا تھا۔