پاکستان کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور افواہیں گرم ہو گئی ہیں کہ وہ بھی اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے والی ہیں۔
مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں جہاں نیلم منیر، کبریٰ خان اور ماورا حسین جیسے نامور ستاروں نے شادی کی، اب انمول بلوچ بھی اس قطار میں شامل ہونے والی ہیں۔
اداکارہ کے دولہے کی بات کریں تو افواہیں بتاتی ہیں کہ انمول بلوچ کے ہمسفر کا نام عمیر بیگ ہے، جو شوبز کی دنیا سے نہیں بلکہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق وزیر کے بیٹے ہیں۔
انمول بلوچ کی عمر 31 سال ہے اور انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے ماڈلنگ کی تھی۔ ان کی اداکاری کی شروعات 2016 میں ڈرامہ "کمبخت تنو" سے ہوئی تھی، جس کے بعد وہ اپنے اداکاری کے جوہر دکھاتی گئیں اور مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔
انمول بلوچ کی شادی کی تصدیق نے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے، اور اب سب کی نظریں اس شادی پر ہیں، جو شایدد جلد ہونے والی ہے!