راکھی کو قندیل بلوچ نہ سمجھو۔۔ پاکستانی مرد سے شادی کی خبروں پر راکھی ساونت کے کون سے سابق شوہر میدان میں آگئے؟ ویڈیو پیغام

image

"راکھی ساونت بھارت کی رانی ہیں، دودی خان اور مفتی قوی اداکارہ کے لیول تک نہیں پہنچ سکتے، وہ ان سے دور رہیں۔ مفتی قوی کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ راکھی ساونت سے دور رہیں اور وہ انہیں قندیل بلوچ نہ سمجھیں۔ میں پاکستان یا پاکستانیوں کے خلاف نہیں ہوں، بس ان لوگوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ وہ راکھی ساونت سے دور رہیں۔"

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کشیں ایک نیا تنازعہ بن گئیں ہیں۔ پاکستان کے معروف اداکار دودی خان اور مذہبی شخصیت مفتی قوی کی جانب سے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی خواہش ظاہر کرنے کے بعد ان کے سابق شوہر رتیش کمار سیخ پا ہو گئے ہیں۔

راکھی نے 2021 میں ’بگ باس‘ کے سیزن 15 میں رتیش کمار کو اپنے شوہر کے طور پر متعارف کرایا تھا، لیکن 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ اس کے بعد، راکھی نے مسلمان ماڈل عادل درانی سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور اسلامی نام فاطمہ اختیار کرنے کا اعلان بھی کیا تھا، مگر جلد ہی وہ رشتہ بھی ختم ہو گیا۔

اس کے بعد راکھی کی زندگی میں مزید اتار چڑھاؤ آئے، اور انہوں نے پاکستان کے کسی مسلمان سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جنوری 2025 میں، پاکستانی اداکار دودی خان نے راکھی کو شادی کی پیش کش کی، جسے اداکارہ نے قبول بھی کیا۔ مفتی قوی نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا، جس پر راکھی کا ردعمل مثبت تھا۔

یہ سب کچھ دیکھ کر راکھی کے سابق شوہر رتیش کمار نے فوراً ویڈیوز جاری کیں، جن میں انہوں نے دودی خان اور مفتی قوی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ راکھی سے شادی کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ وہ ان سے مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔

رتیش کمار نے ان ویڈیوز میں مزید کہا کہ وہ راکھی ساونت کو کسی بھی پاکستانی شخص کے ساتھ شادی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور انہیں واضح طور پر پیغام دیا کہ وہ راکھی کو سنبھال نہیں پائیں گے۔

یہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا پر ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں، جہاں لوگ اس انوکھی صورتحال پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.