امریکی عدالت کے جج پال اینجل میئر نے صدر ٹرمپ کے قریب سمجھے جانے والے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔
جج پال اینجل میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اقدام ، عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دیں
واضح رہے کہ 19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
دوسری جانب ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے ؟ اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔
مسک نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو نہ خریدنے کا بھی عندیہ دیدیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ٹک ٹاک خریدنے کی پیشکش کی تھی۔