گوگل نے اپنے سرچ انجن میں کیا حیرت انگیز اضافہ کیا؟

image

گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ایک حیرت انگیز اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی موڈ کی آزمائش اندرونی طور پر کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی ایک اندرونی ای میل سے معلوم ہوا کہ کمپنی کی جانب سے ملازمین کو گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کو آزمانے کی دعوت دی گئی ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل کی جانب سے جیمنائی اور اے آئی فیچرز کو اپنی تمام سروسز میں ہر جگہ شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔

جیمنائی کو پہلے ہی ٹی وی سیٹس، اینڈرائیڈ، سرچ، گوگل ورک اسپیس اور خودمختار ایپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

کچھ دن قبل گوگل کی جانب سے جیمنائی 2.0 فلیش کو بھی باقاعدہ طور پر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔

رپورٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل سرچ میں نیا اے آئی موڈ ایک ٹیب کی شکل میں ہوگا جو نیوز، امیجز، شاپنگ اور دیگر کے ساتھ موجود ہوگا۔

ابھی اس اے آئی موڈ کے بارے میں کافی کچھ معلوم نہیں مگر اسکرین شاٹ سے لگتا ہے کہ اس فیچر کے تحت صارفین کے سوالات کے طویل جواب دیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.