لسبیلہ، دو کاروں مں ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

image

بلوچستان لسبیلہ، مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کنڈ ملیرکے قریب 2 کاروں میں ٹکرسے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لسبیلہ کے علاقے مکران کوسٹل ہائی وے حادثے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ، 5 شدید زخمی ہوگئےہیں۔

9مئی کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پرفرد جرم عائد

جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے،2 زخمیوں کی حالت انتہائی  تشویشناک ہے،لاشیں اور زخمی ڈی ایچ کیواسپتال اوتھل منتقل کردیئےہیں، زخمیوں کی طبی امداد جاری  ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کنڈ ملیرکےقریب دو کاروں کے حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.