لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین ایف پی ایس سی کو نوٹس جاری کر دیا

image

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سی ایس ایس 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے عبوری تحریری حکم جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ایس سی نے سی ایس ایس 2025 کے امتحان کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ لیکن پی ایس سی نے 2024 کے سی ایس ایس امتحان کے نتائج کا اعلان نہیں کیا۔ نتائج کا اعلان کیے بغیر نیا امتحان درخواست گزاروں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 2024 کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے کا حکم دے۔ اور عدالت گزشتہ نتائج کے اعلان تک 2025 کے امتحانات کا انعقاد روکے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.