وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دور ے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ آصف، حد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، اویس لغاری، عطاء تارڑ اور دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
معاشی ترقی کیلئے اشارے بہتر ہوئے ہیں،ابھی سفر لمبااور سخت ہے،وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران وہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی سمٹ میں شرکت کریں گے، یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےاور شریک ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سرکردہ سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔