اسلام آباد: کرپشن انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی 2 درجہ تنزلی ہو گئی۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دی۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 135واں نمبر ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اور کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100 میں سے27 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کا اتحاد بننے جارہا ہے، شبلی فراز کا دعویٰ
ڈنمارک 90 اسکور کے ساتھ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں سرفہرست ہے۔ فن لینڈ دوسرے، سنگاپور تیسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔
رینکنگ میں 100 اسکور کا مطلب شفاف ترین اور 0 کا مطلب انتہائی کرپٹ ہے۔