نیا ستارہ بننے کے مراحل کی حیرت انگیز تصویر جاری

image

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ اپنی لانچنگ کے بعد سے دنیا بھر کے سائنسدانوں اور عوام کو کائنات کے شاندار مناظر پیش کر رہی ہے۔

ایسے ہی ایک اور تصویر جیمز ویب کی جانب سے پروٹوسٹار ایچ ایچ 30 HH30 کی لانچ کی گئی ہے جو کہ ایک ستارہ ہے بننے کے مراحل میں ہے اور حیرت انگیز نئی تفصیل کے ساتھ ہے۔

یہ سب سے پہلے ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا تھا لیکن یہ ستارہ محض ایک سیاہ سالماتی بادل لگتا تھا۔

مذکورہ بالا تصویر میں پروٹوپلینٹری ڈسک دکھائی دیتی ہے جس کے کنارے پر گیس اور دھول کے مخروطی اخراج کے ساتھ ایک تنگ جیٹ اسٹریم خلا میں خارج ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ جیمز ویب ٹیلی سکوپ اب تک کی سب سے جدید ترین خلائی دوربین ہے۔

اسے 25 دسمبر 2021 کو لانچ کیا گیا تھا اور یہ زمین سے تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر دور سورج کے گرد چکر لگاتی ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.