انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت دوبارہ متعارف

image

دنیا بھر میں مقبول وڈیو شیئرنگ کے معروف پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کی سہولت کیلیے پرانے فیچر کو دوبارہی فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ روز قبل ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انسٹاگرام ایپ صرف تفریحی مواد دیکھنے کی ہی جگہ نہ ہو بلکہ یہ ایسا پلیٹ فارم بنے جہاں آپ اپنے دوستوں کے ساتھ رہ سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب جب آپ ریلز ٹیب پر جائیں گے تو آپ کو ایک خصوصی فیڈ نظر آئے گی جہاں وہ ریلز شامل ہوں گی جو آپ کے دوستوں نے پسند کی ہیں یا ان پر کوئی کمنٹ کیا ہے۔ آپ اوپر دائیں کونے میں جا کر براہ راست ان سے گفتگو بھی شروع کرسکتے ہیں۔

انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے اس فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپ صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسے ابتدائی طور پر صرف چند ممالک میں متعارف کروا رہے ہیں تاہم اسے جلد ہی مزید ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.