کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

image

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور عدلیہ دونوں ریاست کے اہم ستون ہیں،اس قسم کے بیانات پارلیمنٹ پر حملے کے مترادف ہیں جو قابل قبول نہیں۔

سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹ ترمیمی بل 2025مسترد

پارلیمنٹ کی عظمت اور وقار کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا وقفہ سوالات کے دوران کسی کو پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔

آج کا پرائیویٹ ممبر ڈے تھا اس لیے قائد حزب اختلاف کو پوائنٹ آف آرڈر پربات کا موقع دیا ،چیف الیکشن کمشنر کی نامزدگی کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو باضابطہ خطوط ارسال کردیےہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.