ہم غزہ لے کر رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ ہم غزہ لے کر رہیں گے،فلسطینیوں کو غزہ کے علاوہ کسی اور جگہ محفوظ رہنے کا موقع ملے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 99 فیصد یقین ہے کہ مصر سے بات چیت کر کے کوئی حل نکال لیں گے، ہم غزہ کو بہت اچھے طریقے سے چلائیں گے۔

بحرہ عرب میں پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کو خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتے، نہیں لگتا کہ حماس ہفتے کی ڈیڈلائن تک یرغمالیوں کو رہا کرے گا،اردن اور مصر میں فلسطینیوں کے رہنے کیلئے زمین ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو ہفتے تک تمام یرغمالیوں کو آزاد کرنا ہوگا، غزہ ترقی کے بعد علاقے میں بہت سے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.