آسٹریلیا کی ٹیم کو ایک اور دھچکا ، مچل اسٹارک بھی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے دستبردار

image

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک اور مشکل پیش آئی ہے ، فاسٹ بائولر مچل اسٹارک بھی ٹرافی سے دستبرادر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک ذاتی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم سے دستبردار ہوئے ہیں، ان کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ مچل اسٹارک نے میڈیا سے پرائیویسی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

بھارتی بالر جسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

واضح رہے کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور میچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ آل راؤنڈر مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر لے لی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، اسٹیو اسمتھ ایونٹ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.