مریم نفیس کے شوہر کا بشریٰ انصاری سے کیا رشتہ تھا؟ پرانی تصویریں بھی سامنے آگئیں

image

پاکستان کی معروف ڈرامہ اداکارہ مریم نفیس ان دنوں اپنی حمل کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، اور حالیہ انکشافات نے ان کی ذاتی زندگی کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب مریم نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے امریکا سفر کرتے ہوئے اپنے پاسپورٹ کی تصویر شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مریم اپنے بچے کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "مریم کے شوہر، امان احمد، پہلے ہی امریکی شہری ہیں"۔

اسی دوران، سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ امان احمد، جو کہ مریم نفیس کے شوہر ہیں، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشرٰی انصاری کے داماد رہ چکے ہیں۔ امان احمد نے بشرٰی انصاری کی بیٹی، میرا انصاری سے 2000 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، ان کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور نومبر 2020 میں میرا نے نیویارک میں دوسری شادی کر لی۔

یہ بھی دلچسپ ہے کہ بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹی کی پہلی شادی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن ہمیشہ اپنے داماد اور میرا کے دوسرے شوہر کے بارے میں عزت و احترام کا مظاہرہ کیا ہے۔

امان احمد اور میرا انصاری کی طلاق کے بعد، امان احمد نے 2022 میں مریم نفیس سے شادی کی، اور اب یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی آمد کے لیے تیار ہے۔

یہ تمام انکشافات مریم نفیس کی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر مزید توجہ کا مرکز بنا چکے ہیں، اور مختلف تبصرے اور بحثیں جاری ہیں


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.