سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز کیخلاف ریفرنس بنایا جا سکتا ہے ، رانا ثناء اللہ

image

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا بعض معاملات میں ایسا رویہ ہے کہ ریفرنس بنایا جا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آپ ایسے پروپیگنڈے کا موجب بنیں جو پورے ادارے کو بدنام کرے تو اس کو مس کنڈکٹ سے جوڑا جا سکتا ہے، یہ معاملہ کبھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔

تمام ہائیکورٹس کے ججز کی تعیناتی میں یہ ممبران ساتھ ساتھ تھے، بیرسٹرعقیل ملک

انہوں نے کہا کہ دو ججز سپریم کورٹ میں کام چلنے نہیں دے رہے، ہر معاملے پر اختلاف کرتے، بائیکاٹ کرتے یا خط لکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں ایسے ججز بیٹھے ہیں جنہوں نے ملک پر حکمرانی کی، یہ چپڑاسی سے لے کر ملک کے وزیراعظم تک کو اپنے سامنے دست بستہ کھڑا کر لیتے تھے۔ یہ از خود نوٹس کے نام پر جسے دل چاہتا تھا اپنے سامنے کھڑا کر لیتے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتی اور تبادلوں کا پرانا اصول ہم نے تبدیل نہیں کیا ، جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کی تعیناتی اور تبادلوں کے حوالے سے خود فارمولا دیا تھا، حکومت نے اس کی بنیاد پر آئینی ترمیم کر دی تو یہ غلط کیسے ہو سکتا ہے۔

کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر کو مجروح کرنے کا حق حاصل نہیں،اسپیکر قومی اسمبلی

واضح رہے گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، تاہم جسٹس منصور اور جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.