بچے کی پیدائش کے وقت شوہر نے کس طرح صرحا اصغر کی مدد کی؟ دوسری بار ماں بننے کا تجربہ شئیر کردیا

image

"پہلی بار ماں بننے کے مقابلے دوسری بار ماں بننا میرے لیے زیادہ آسان تھا، اس بار زیادہ درد یا تکلیف نہیں ہوئی۔ ایسا نہیں کہ درد نہیں ہوا، کئی گھنٹے تک شدید درد سے گزری لیکن اس بار پہلی بار کے مقابلے مشکلات اور درد کم تھا۔ میں نے ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی ہدایات اور ادویات کی مدد سے نارمل طریقے سے بچے کو جنم دیا، مجھے سرجری یا سی سیکشن نہیں کروانا پڑا۔ شوہر میرے ساتھ ہسپتال میں موجود تھے اور میں نے ان سے مدد لی، انہیں ہدایات دی تھیں کہ وہ درد کے دوران میری مالش کریں اور مختلف طریقوں سے میرا درد کم کرنے کی کوشش کریں۔ شوہر کی مدد سے میری ڈیلیوری زیادہ آسان ہو گئی۔ بچے کو جنم دینے کے بعد مجھے وائرل انفیکشن ہوگیا تھا اور میں کئی دن تک بیمار رہی، پھر میرے شوہر بھی اس انفیکشن میں مبتلا ہوگئے، اور بعد میں بچے بھی اس کا شکار ہوئے لیکن اب سب بالکل خیریت سے ہیں۔"

ماڈل و اداکارہ صرحا اصغر کی زندگی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے، لیکن اب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے کچھ اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ صرحا نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار، پہلی بار کے مقابلے میں ماں بننا زیادہ آسان تھا۔

انہوں نے بتایا کہ "دوسری بار درد زیادہ نہیں ہوا، حالانکہ میں کئی گھنٹے شدید درد میں گزری، لیکن اس بار تکلیف کم تھی۔" سرحا نے یہ بھی کہا کہ اس بار انہوں نے ڈاکٹرز کی مدد اور ادویات کے ذریعے نارمل طریقے سے بچے کو جنم دیا، اور انہیں سی سیکشن یا سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔

لیکن سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ اس بار ان کے شوہر عمر لالا کا کردار انتہائی اہم تھا۔ سرحا نے بتایا کہ "میں نے شوہر کو درد کے دوران خاص ہدایات دیں تھیں کہ وہ میری مالش کریں اور میری تکلیف کم کرنے کے مختلف طریقوں سے مدد کریں۔" شوہر کی مدد سے ان کا ڈیلیوری کا عمل خاصا آسان ہو گیا۔

تاہم، صرحا کے لیے اس خوشی کے موقع پر کچھ مشکلات بھی آئیں۔ بچے کو جنم دینے کے بعد انہیں وائرل انفیکشن ہوگیا جس کی وجہ سے وہ کئی دن تک بیمار رہیں۔ لیکن یہ مشکل صرف سرحا تک محدود نہیں رہی، ان کے شوہر بھی اس انفیکشن کا شکار ہوگئے اور جلد ہی ان کے بچے بھی اس میں مبتلا ہو گئے۔ لیکن خوش قسمتی سے، اب صرحا اور ان کے خاندان کے تمام افراد بالکل صحت مند ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.