لوگ کہتے ہیں اس کی تو کوئی کلاس ہی نہیں ہے۔۔ جویریہ سعود فیشن کے نام پر برانڈ کے پیچھے بھاگنے والوں پر برس پڑیں

image

جویریہ سعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہمارے لوگوں میں برانڈڈ کپڑوں کا بہت زیادہ رجحان ہے جو کہ غلط بات ہے۔ اگر میں برانڈ کے کپڑے نہ پہنوں تو لوگ سوالات کرتے ہیں۔ ہم میڈیا کے لوگ ہیں اور اگر ہم اپنی بات کریں تو ہم دنیا گھوم چکے ہیں، ہزاروں جگہ پر کام کیا ہے اور بے شمار لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ لیکن ہمارے لوگوں کا یہی مسئلہ ہے کہ اگر آپ عام سے کپڑے پہن کر کہیں جا رہے ہیں یا برانڈ نہیں پہنے تو وہاں یہ کہا جاتا ہے کہ اس میں تو کوئی کلاس ہی نہیں ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "کلاس یہ ہوتی ہے کہ آپ 100 روپے کی چیز پہنیں اور لاکھوں روپے کے لگیں، کلاس یہ نہیں کہ لاکھوں روپے کے کپڑے پہنے ہوں اور وہ ٹکے کے نہ لگ رہے ہوں۔"

جویریہ سعود کی یہ باتیں ایک بڑی حقیقت کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ لوگ اکثر مادی چیزوں کی بنیاد پر دوسروں کو پرکھتے ہیں، جبکہ اصل کلاس انسان کے رویے اور شخصیت میں چھپی ہوتی ہے۔

آج کل کی دنیا میں لوگ برانڈز کے پیچھے دوڑتے ہیں، لیکن جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ حقیقت میں سادگی اور اندر کی خوبصورتی ہی اصل شان ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.