لوگ صرف باتیں کررہے ہیں۔۔ دودی خان نے راکھی ساونت کے لئے کتنی قیمتی انگوٹھی لے لی؟ ویڈیو

image

"میں نے راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے کی اصلی ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔"

پاکستانی اداکار دودی خان نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے لیے 18 لاکھ روپے مالیت کی اصل ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے۔ ویڈیو میں دودی خان نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت ساری ویڈیوز دیکھ رہے ہیں جہاں مختلف لوگ راکھی کو قیمتی تحائف دینے کا وعدہ کر رہے ہیں، مگر ان کا کہنا تھا کہ "یہ سب صرف باتیں ہیں، میں نے جو تحفہ دیا ہے وہ حقیقت ہے۔"

راکھی ساونت نے دودی خان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے دل کے ایموجیز کے ساتھ ردِ عمل دیا۔ دودی خان نے بھی جواب میں لکھا "ہم باتوں میں نہیں ہیں، میری جان۔"

دوسری جانب، مفتی قوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج 14 فروری کو راکھی ساونت سے نکاح کریں گے۔ مفتی قوی نے اس شادی کی تاریخ راکھی کی مرضی کے مطابق رکھی ہے اور یہ بھی کہا کہ "میرا نکاح آج ہی ہوگا، اور یہ فیصلہ راکھی کی خواہش پر کیا ہے۔"

راکھی ساونت نے مفتی قوی کو اپنی شادی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا تھا اور ان دونوں کی شادی کی تاریخ بھی طے ہو چکی ہے۔

یہ کہانی خاص طور پر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے ہوئے ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.