سندھ میں فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

image

کراچی: سندھ حکومت نے فزیکلی ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئیں۔

اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکرٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے۔ ہیوی گاڑیوں، ڈمپرز، ٹرک، بسیں اور ٹریلرز کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں چار مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ اور سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.