پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے موٹروہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجرا کر دیا۔
خیبر پختونخوا کے شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے موٹر وہیکل آٹومیشن سسٹم کا اجرا کر دیا۔
علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی ملکیت منتقلی اور دیگر سہولیات آن لائن میسر ہوں گی۔ اور سسٹم سے گاڑیوں کی چوری غلط استعمال کا مؤثر تدارک بھی یقینی ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کی فیس اور یونیورسل نمبر پلیٹ کے لیے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی وکلا کی وفاداری کارکنوں کے بجائے مالی مفادات سے جڑی ہے، طلال چودھری
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نئے سسٹم سے امور میں شفافیت اور حکومت کی آمدن میں اضافہ ہو گا۔