وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے

image

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے۔

ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ جس کے بعد اب ایف بی آر ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے تجاویز اور عملدرآمد پر توجہ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل سے متعلق بڑا مسئلہ حل کر لیا گیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا۔ اور ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا۔

ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو اور اکنامک فار کاسٹنگ سے ٹیکس پالیسیوں کا تجزیہ ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.