پی ٹی آئی ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے، طلال چودھری

image

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک طرف پاؤں اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خطوط کی سیریز نفرت کا بیانیہ ہے۔ اور یہ خطوط کے ذریعے اداروں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نفرت کا بیانیہ بناتی ہے۔ اور اگر چور کوتوال کو خط لکھے گا تو کوتوال قانون کے مطابق ہی عمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی بیک ڈور بات چیت سے متعلق صرف بیانیہ بناتی ہے۔ اور پی ٹی آئی اپنے کارکنان کو پرامید رکھنے کے لیے ایسی باتیں کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف تو پاؤں پکڑتی ہے اور دوسری طرف گریبان پکڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی اگر 700 ارب کی چوری نہ کرتی تو 70 یونیورسٹیاں بن جاتیں۔ آئین کا حلف اٹھا کر آئین کی عمل داری روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.