امریکہ سے غیرقانونی انڈین تارکین کی بے دخلی، ’ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے‘

image
امریکہ میں سے غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید دو جہاز انڈیا کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 119 انڈین تارکین کو لانے والے دو جہازوں کی 15 اور 16 فروری کو امرتسر کے گرُو رام داس ایئرپورٹ پر آمد متوقع ہے۔

انڈین حکام نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ یہ دونوں جہاز شیڈول کے مطابق 15 اور 16 فروری کی رات 10 بجے لینڈ کریں گے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ان فلائٹس میں موجود غیرقانونی تارکین میں سے 67 پنجاب، 33 ہریانہ، آٹھ گجرات، تین اترپردیش سے ہیں۔ مہاراشٹر، گوا اور راجستھان سے دو دو جبکہ ہماچل پردیش اور انڈیا کے زیرانتظام جموں کشمیر سے ایک ایک غیرقانونی تارک وطن ڈی پورٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔

ان پروازوں میں سوار افراد میں وہ تارکین بھی شامل ہیں جو میکسیکو اور دیگر راستوں سے امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں داخل ہوتے ہی اپنے پاسپورٹ پھاڑ دیے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد غیرقانونی تارکین کو ملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد پانچ فروری کو امریکی فوج کے ایک جہاز میں 104 انڈین تارکین واپس وطن پہنچائے گئے۔

اب 119 غیرقانونی انڈین تارکین کا دوسرا گروپ دو پروازوں کے ذریعے واپس وطن پہنچ رہا ہے۔

اس سے قبل انڈیا پہنچنے والے کچھ تارکین نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام سفر کے دوران ان کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ کر رکھی گئیں اور انہیں اس وقت کھولا گیا جب وہ امرتسر ایئرپورٹ پر اترے۔

تارکین سے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر اپوزیشن کے رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر اپنے دورۂ امریکہ کے دوران وہاں کی انتظامیہ سے بات کریں۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts