پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں شاندار کمی کی توقع! 16 فروری 2025 سے اگلے پندرہ دنوں کے دوران صارفین کے لیے بڑی ریلیف کی خبر ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 64 پیسے فی لٹر ہو سکتی ہے، جو کہ پہلے 257 روپے 13 پیسے تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی متوقع ہے، جس سے یہ 267.95 روپے سے کم ہو کر 257.95 روپے فی لٹر ہو جائے گا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی آئے گی اور یہ 3 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا ہو کر 171 روپے 40 پیسے ہو جائے گا۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے فی لٹر کمی ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 161 روپے 06 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 46 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔
یہ قیمتیں عالمی ایندھن کی قیمتوں، پٹرولیم لیوی، ایکسچینج ریٹ اور حکومتی ٹیکسز کی بنیاد پر متوقع ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 74.14 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 1.5 فیصد کم ہو کر 70.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔