دسمبر2024 :پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 7.68فیصد اضافہ ریکارڈ

image

دسمبر2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 7.68فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 162.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 150.9 ارب روپے رہا تھا ۔

اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 11.6 ارب روپےیعنی 7.68 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے ۔

دوسری جانب پاکستان سٹیٹ آئل کے خالص منافع میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر 229 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024ء تک کی مدت میں پی ایس او کو 11.17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 3.339 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔

رمضان میں سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،رانا تنویر

پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 23.8 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.5 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی ایس او کو 7.20 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 15.4 روپے ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.