آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے، فوج ملک کی معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور حمایت جاری رکھے گی، پنجاب پاکستان کا زرعی پاور ہاؤس بن گیا ہے۔ جبکہ جدید زراعت میں پنجاب اور کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا خطاب زرعی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جدید زراعت میں صوبہ پنجاب اور یہاں کے کسانوں کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت مختصر وقت میں یہ کامیابیاں حوصلہ افزا اور ترقی کی نوید ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختصر وقت میں پنجاب حکومت کے گرین کارپوریٹ منصوبے کے تحت کاوشوں اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا۔