اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار

image

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف درج مقدمے میں کیس کی سماعت کی۔ عامر مغل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ عامر مغل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عامر مغل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ سمیت 7 ملزمان قصور وار قرار

اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے کہا کہ تمام ضمانتوں کو دیگر ملزمان کی ضمانتوں کے ساتھ اکٹھا سنیں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت28 مارچ تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.