مصطفیٰ عامر اغوا کیس: ملزم ارمُغان کے والد کی جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے کی کوشش

image
مصطفیٰ عامر اغوا کیس کے مرکزی ملزم ارمُغان کے والد نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی ہے۔

سنیچر کو ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شور مچاتے ہوئے زبردستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ’جا کر جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں۔ میرے بیٹے ارمُغان کا کیس چل رہا ہے میں جج سے ملوں گا۔‘

پولیس اہلکاروں کے روکنے پر کامران قریشی نے ان سے بدتمیزی کی اور کہا کہ ’تم ہوتے ہون کون ہو مجھے روکنے والے میں امریکی شہری ہوں۔‘

انہوں نے پولیس کانسٹیبل رضوان کو دھکے بھی دیے۔ ملزم کے والد کے شور شرابے کی وجہ سے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی۔

دوسری جانب مصطفیٰ عامر کی لاش اور اس کی تدفین کے حوالے سے ایدھی فاوٴنڈیشن کے رہنما فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ ’پولیس کی جانب ملنے والی لاش کا صرف دھڑ ملا ہے، گردن ہاتھ اور پاؤں نہیں ملے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’16 جنوری کو لاش کو لاوارث لاشوں کے قبرستان میں دفنا دیا گیا۔ عدالتی حکم پر پولیس رابطہ کرے گی تو قبر کشائی یا قبر حوالگی کے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔‘

ایس ایس پی حب سید فاضل بخاری کے مطابق ’دریجی سے ملنے والی کار اور لاش 11 جنوری کو ملی تھی۔ لاش کو لاوارث حالت میں ایدھی کے حوالے کیا گیا تھا۔ ایدھی کی جانب سے لاش کو لاوارث ڈکلئیر کر کے دفنایا گیا تھا۔‘

’اب ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ملنے والی لاش غلام مصطفی کی تھی۔ ملزم کے انکشاف کے بعد دوبارہ سے گاڑی کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘

خیال رہے کہ 11 جنوری کی صبح کراچی کے قریب واقع حب شہر کی حدود کے ویران علاقے میں ایک لاوارث گاڑی اور جلی ہوئی لاش ملی جہاں سے ایک الم ناک کہانی کا آغاز ہوا۔

مصطفیٰ عامر کی گمشدگی نے نہ صرف اس کے خاندان کو بے حد پریشان کر رکھا تھا بلکہ پولیس کو بھی پیچیدہ تحقیقات میں اُلجھا دیا۔ (فوٹو: ایکس)

یہ لاش کراچی سے لاپتا ہونے والے مصطفیٰ عامر نامی نوجوان کی تھی جس کی گمشدگی نے نہ صرف اس کے خاندان کو بے حد پریشان کر رکھا تھا بلکہ پولیس کو بھی پیچیدہ تحقیقات میں اُلجھا دیا۔

لاش کی شناخت نہ ہونے پر حب پولیس نے اسے لاوارث قرار دے کر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جہاں سے اسے سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ اس وقت تک کسی کو علم نہیں تھا کہ یہ کیس اتنی سنگینی اختیار کر جائے گا۔

کراچی میں پولیس کے ہاتھوں ایک ملزم کی گرفتاری کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ حب کے تھانہ دریجی کی حدود سے ملنے والی لاش اور گاڑی مصطفیٰ عامر کی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.