ویلنٹائن ڈے پر لندن کے لگژری ہوٹل میں آتشزدگی، ’کوئی زخمی نہیں ہوا‘

image
لندن کے ایک لگژری ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر لگنے والی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ آتشزدگی کی وجہ سے 100 سے زائد افراد کو ہوٹل خالی کرنا پڑا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لندن فائر بریگیڈ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ’میریلیبون ہوٹل میں آتشزدگی کے موقع پر 20 کے قریب فائر انجن اور لگ بھگ 125 فائر فائٹرز موجود تھے۔‘

فائر سروس کے ایک پریس افسر نے جائے وقوعہ پر اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے بروقت کارروائی کی۔

پریس ایسوسی ایشن کے مطابق چیلٹرن فائر ہاؤس ہوٹل کے مالک آندرے بالاز نے کہا کہ ’آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔‘

فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ فائیو سٹار ہوٹل کے ڈکٹس جن میں سے بجلی کی تاریں گزرتی ہیں، میں لگی تاہم، ابتدائی طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

فائر بریگیڈ نے کہا کہ ’ڈکٹنگ میں آگ لگی جو گراؤنڈ فلور سے چار منزلہ ہوٹل کی چھت تک جاتی ہے۔‘

بیان میں مزید بتایا گیا کہ فائر فائٹرز کے پہنچنے سے پہلے ہی تقریباً 100 افراد عمارت سے نکل چکے تھے۔

چِلٹرن فائر ہاؤس 1889 میں لندن کے فائر سٹیشنوں میں سے ایک تھا جسے بعد میں امریکی تاجر اور ہوٹل کے مالک آندرے بالاز نے تزئین و آرائش کر کے بحال کیا۔

ہوٹل کے مالک آندرے بالاز نے کہا کہ ’ہوٹل اگلی اطلاع تک بند رہے گا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.