سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ملازمین اب ہوجائیں ہوشیار، حکومت کا سخت ایکشن کا اعلان

image

کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری اداروں میں سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

سرکاری افسران اور ملازمین دوران ڈیوٹی موبائل ویڈیو نہیں بنا سکتے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے احکامات جاری کردیئے۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوشل میڈیا پرسرکاری ذمے داریوں کی نمائش پر افسران اوراہلکار کے خلاف ایکشن ہوگا، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ احکامات نہ ماننے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق افسران سرکاری دفاتر،گاڑیوں، یونیفارم میں تصاویراپ لوڈکرتے ہیں، افسران وملازمین اس طرح کے طرز عمل سے باز رہیں، خلاف ورزی پر محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔

افسران واہلکاروں پر ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے سرکاری امور کی تشہیر پر پابندی ہوگی جبکہ سرکاری گاڑیوں، یونیفارم، دفاترکی سوشل میڈیا پر پوسٹنگ ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دیدی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.