سہ ملکی سیریز: بیٹنگ کے بعد پاکستان کی بولنگ بھی ناکام، نیوزی لینڈ فائنل جیت گیا

image
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

جمعے کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ بلیک کیپس کی جانب سے ڈیرل مچل 57 اور ٹام لیتھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ باقی بولرز کوئی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ول او رورکے کو ان کی عمدہ بولنگ پر پلیئر آف دی میچ جبکہ سلمان علی آغا کو سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن گرین شرٹس کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔ فخر زمان 10، بابر اعظم 29 اور سعودی شکیل آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے گذشتہ میچ کی طرح وکٹ پر ٹھہر کر ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا لیکن دونوں بالترتیب 46 اور 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ نے 243 رنز کا ہدف 46 ویں اوور میں حاصل کر کے سہ ملکی سیریز اپنے نام کر لی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

طیب طاہر 38 اور فہیم اشرف کے 22 رنز کی بدولت پاکستان 242 رنز بنانے میں کامیاب رہا ورنہ شاید گرین شرٹس کی بساط 200 سے نیچے نیچے ہی الٹ جاتی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورکے نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں اپنے نام کیں۔ جبکہ مائیل بریسول اور مچل سینٹر نے بے مثال سپن بولنگ کی اور پاکستانی بیٹرز کو باندھے رکھا۔ دونوں بولرز نے 20 اوورز میں 58 رنز دیے اور چار قیمتی وکٹیں اپنے نام کیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.