آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے چار میچز کے لیے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ 20 فروری کو بنگلہ دیش کیساتھ بھارت کے ابتدائی گروپ میچ کیلیے ٹکٹس دستیاب ہیں جبکہ آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت ، اور نیوزی لینڈ اور بھارت کے میچ کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
اس کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں منگل 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے لیے بھی محدود ٹکٹس دستیاب ہونگے جبکہ فائنل کے ٹکٹ پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد دستیاب ہوں گی۔