چیمپئنزٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 2 وکٹوں سےہرادیا۔
نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48ویں اوورز میں حاصل کر لیا،ڈیون کانوے 66 اورمارک چیپمین نے47رنز کی اننگز کھیلی،گلین فلپس 46 اورڈیرل مچل نے 36 رنز بنائے۔
شاہی قلعہ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔