پولن پر قابو، اسلام آبادمیں جنگلی شہتوت کی کٹائی شروع

image

اسلام آباد میں پولن الرجی سے نمٹنے کی ایک اہم کوشش میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی سربراہی میں ایک جامع جائزہ اجلاس ہوا۔

پولن الرجی اجلاس میں اسلام آباد میں پولن الرجی کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

احتجاج کریں لیکن انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی، بیرسٹر عقیل ملک

سیشن کے دوران، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نمائندگان ماحولیات نے جنگلی شہتوت کے درختوں کو ہٹانے کے حوالے سے جاری اقدامات کے بارے میں بصیرت فراہم کی جن کی شناخت پولن الرجی کیلئے بنیادی معاون کے طور پرکی گئی ہے۔

ڈاکٹرمختار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے روشنی ڈالی کہ ایف9پارک میں 7000 میں سے 5000 سے زائد درختوں کو کاٹنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، پولن الرجی کو ختم کرنے کے جنگلی شہتوت کے درختوں کی مرحلہ وار کٹائی جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.