چیمپیئنز ٹرافی، نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، تین اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

image

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری،  ڈیون کانوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے، دوسری وکٹ نسیم شاہ نے حاصل کی انہوں نے کین ولیمسن کو آئوٹ کیا، ولیمسن صرف ایک رنز بنا سکے، ان کا کیچ محمد رضوان نے تھاما۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ ڈیرل مچل کی گری، انہوں نے دس رنز بنائے اور حارث رئوف کی گیند پر شاہین آفریدی نے ان کا کیچ پکڑا، اس طرح 73 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے پوری طرح تیار ہے، محسن نقوی

کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائی سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں ان پر قابو پالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹرائے نیشن سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

پاکستان پلینگ الیون میں فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں کپتان مچل سینٹنر ، ول ینگ، مائیکل بریسویل، ڈیون کانوے، ٹام لیتھم، کین ویلمسن، ڈیرل مچل، گلین فلپس، نیتھن اسمتھ ،میٹ ہینری اوروِل او رورکی  شامل ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.