چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کا متبادل کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

image

انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر امام الحق کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکٹرز فخر زمان کی انجری کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور نوجوان محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی غور کررہے ہیں۔

امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔

آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.