حماس نے بمباری میں مارے جانیوالے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں

image

فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کر دیں۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں خان یونس سے ریڈکراس کے حوالے کی گئیں ، یہ چاروں یرغمالی اسرائیل کی بمباری میں مارے گئے تھے۔

اسرائیل نے ریڈ کراس کو لاشوں کی حوالگی کی تصدیق کر دی ہے جبکہ حماس نے کہا ہے کہ ہم سے یرغمالیوں کو زندہ رکھنے کے لیے جو کچھ ہو سکا وہ کیا ہے۔

حماس کا اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کر نے کا اعلان

یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی سے قبل سڑکوں پر ہجوم لگا رہا۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ سے گرفتار کیے گئے 64 فلسطینیوں کے مقام سے متعلق معلومات جاری کر دیں۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.