پاک بھارت میچ سے قبل پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال

image

جمعرات کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت اپنے تیسرے چیمپئنز ٹرافی ٹائٹل کا تعاقب کرتے ہوئے رواں برس اپنی مہم کا ایک مثالی آغاز کرنے میں کامیاب ہوا، اس فتح نے انہیں گروپ اے میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔

بھارتی ٹیم صرف نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے نیوزی لینڈ سے پیچھے ہے جس نے بدھ کو میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کے خلاف 60 رنز کی بڑی فتح حاصل کی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر بنگلا دیش تیسرے نمبر پر ہے جب کہ پاکستان منفی نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔

گوکہ ابھی ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے صرف دو میچز ہی ہوئے ہیں لیکن چیمپئنز ٹرافی میں ہر میچ ہی ٹیموں کے لیے انتہائی اہم اور ناک آؤٹ کی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان کو اگر ٹورنامنٹ میں جگہ بنائے رکھنی ہے تو اس کے لیے ناصرف اسے اپنے تمام میچز جیتنا ہوں گے بلکہ 23 فروری کو بھارت کے خلاف میچ اچھے اور بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

آج گروپ بی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.