بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اس وقت سرخیوں میں ہیں، اور اس کی وجہ ہے ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج۔
کیا آپ کو پتا ہے کہ اداکارہ نے اس فلم میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنی رقم وصول کی؟ بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اروشی نے اس مختصر پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے کی خطیر رقم لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اروشی روٹیلا فی منٹ ایک کروڑ روپے چارج کرتی ہیں، اور یہ بات اہم نہیں کہ فلم کامیاب ہو یا ناکام، ان کی فیس پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔
اداکارہ کی کل دولت کا تخمینہ تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جو ان کی شہرت اور انسٹاگرام پر 73 ملین فالوورز کی بدولت ہے۔
اب اگر بات کریں ڈاکو مہاراج کی، تو اس فلم میں ننداموری بالاکرشنا نے ایک طاقتور افسر کا کردار ادا کیا ہے، جو اپنی بیوی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ کہانی ایک بہادر ڈاکو کی ہے جو ظلم کے خلاف لڑتا ہے اور طاقتور خاندانوں کو چیلنج کرتا ہے۔