آئس ہاکی کے فائنل میں امریکہ کو کینیڈا سے شکست، ٹروڈو کا ٹرمپ کو جواب

image

کینیڈا نے حریف امریکی ٹیم کو آئس ہاکی کے فائنل میچ میں 3-2 سے شکست دے دی ہے جبکہ دوسری جانب دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ برقرار ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سیاسی کشیدگی کے اثرات کھیل کے میدان میں بھی دکھائی دیے اور کینیڈا کے گول کیپر جارڈن بیننگٹن نے شدید دباؤ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

امریکہ اور کینیڈا کی حکومتوں کے درمیان جاری بیانات کی جنگ اور سیاسی کشیدگی ٹیموں کے ایکشن میں بھی جھلک رہی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح الفاظ میں اپنی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں کہ وہ کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں اور کینیڈا کی درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کی بھی دھمکیاں عائد کر چکے ہیں۔

تاہم آئس ہاکی کا فائنل جیتنے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ صدر ٹرمپ کے لیے بھی واضح پیغام تھا۔

وزیراعظم ٹروڈو نے لکھا، ’آپ ہمار ملک نہیں لے سکتے، اور آپ ہمارا کھیل بھی نہیں لے سکتے۔‘

امریکی شہر بوسٹن کے ٹی ڈی گارڈن ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میچ کے آغاز سے پہلے اعلان ہوا اور دونوں طرف کے شائقین کو ایک دوسرے کے قومی ترانے کا احترام کرنے کا کہا گیا۔

لیکن جب کینڈا کا قومی ترانہ پڑھا گیا تو امریکی شائقین کی اکثریت نے اس موقع پر نعرے بازی کی۔

اس سے پچھلے میچ میں کینیڈین شائقین نے امریکہ کے قومی ترانے کے دوران نعرے لگائے تھے۔ 

کینیڈا نے امریکی ٹیم کو آئس ہاکی کے فائنل میچ میں 3-2 سے شکست دے۔ فوٹو: روئٹرز

آئس ہاکی کے فور نیشنز فیس آف ٹورنامنٹ میں امریکہ اور کینیڈا کے علاوہ فن لینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ 

ٹیم یو ایس اے کے جنرل مینیجر نے بوسٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے صدر ٹرمپ کو بھی دعوت دی تھی تاہم وہ شرکت نہیں کر سکے تھے۔

صدر ٹرمپ نے میچ سے پہلے ٹیم کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی اور ایک مرتبہ پھر کینیڈا کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے گیم شروع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ ’کسی دن، شاید جلدی ہی (کینیڈا) ہماری بہت ہی اہم 51 ویں ریاست بن جائے گا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.