انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ آسٹریلین سینئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، آسٹریلیا کے خلاف میچ ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم متحد ہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، تمام شعبوں میں کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں فخر زمان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
جوز بٹلر نے کہا کہ ہمارے بعض کھلاڑی پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور پاکستان کی کنڈیشن سے آگاہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے آغاز کیلئے پرجوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی کنڈیشن میں فرق ہے، قذافی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے ساز گار لگ رہی ہے، سہ فریقی سیریز میں یہاں ہائی اسکورنگ میچز ہوئے۔